ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٍبی جے پی کی حلیف پارٹیاں سمجھ گئی ہیں، نریندر مودی کے نام پرووٹ نہیں ملے گا، مودی کی وعدہ خلافی اورنتیش کے دھوکہ سے عوام سخت ناراض

ٍبی جے پی کی حلیف پارٹیاں سمجھ گئی ہیں، نریندر مودی کے نام پرووٹ نہیں ملے گا، مودی کی وعدہ خلافی اورنتیش کے دھوکہ سے عوام سخت ناراض

Thu, 20 Dec 2018 11:57:56    S.O. News Service

کانگریس نے رام ولاس پاسوان کومہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کی دعوت دی
پٹنہ20دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہارمیں این ڈی اے میں رام ولاس پاسوان کی پارٹی ایل جے پی کے تیور نے سیاسی پاراچڑھا دیاہے۔اپوزیشن نے اس کولے کر بی جے پی پر نشانہ لگایا ہے۔کانگریس لیڈر پریم چندر مشرا نے کہا کہ تین ریاستوں میں بی جے پی کی شکست نے این ڈی اے میں بکھیراؤ طے کر دیا ہے۔پہلے اوپیندر کشواہا کا باہر جانا اور اب ایل جے پی کے رہنماؤں کا الٹی میٹم دینا بتاتا ہے کہ این ڈی اے میں کچھ بھی ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ اب مہاگٹھ بندھن کا دائرہ بڑھے گا اور این ڈی اے کی پارٹیاں ہٹیں گی۔این ڈی اے میں شامل جماعتوں کو احساس ہو گیا ہے کہ اب نریندر مودی کے نام پر انہیں ووٹ نہیں ملنے والاہے۔ مودی حکومت نے عوام سے جو وعدہ خلافی کی ہے اور بہار میں نتیش کمار کی جو دھوکہ دیاہے اس سے وہ لوگ جوآج این ڈی اے میں ہیں وہ جلد ہی آپ کو دوسرے پالے میں نظر آئیں گے۔پریم چندر مشرا نے کہا کہ رام ولاس پاسوان ہماری حکومت میں وزیر رہے ہیں، اگر وہ این ڈی اے سے الگ ہو کر مہاگٹھ بندھن میں آنا چاہتے ہیں تو مہاگٹھ بندھن کا رخ مثبت ہوگا۔رام ولاس جی کو مہاگٹھ بندھن میں کتنی سیٹیں ملیں گی یہ سوال اب غیر حقیقی ہیں۔پہلے وہ ساتھ میں آ تو جائیں۔بی جے پی کے ساتھیوں کو سمجھ میں آ گیا ہے کہ مودی کے ساتھ رہنے سے ان کی کشتی ڈوبنے والی ہے۔بی جے پی گھمنڈی لیڈروں کا گروپ ہے جہاں اتحادیوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔وہیں آر جے ڈی نے چراغ پاسوان کو مہاگٹھ بندھن میں آنے کی دعوت دی ہے۔آر جے ڈی کے ترجمان تیواری نے کہاہے کہ این ڈی اے کی تمام پارٹیاں آہستہ آہستہ چھوڑ کرجا رہی ہیں، این ڈی اے کا مطلب ہی’’نہیں دوبارہ آئیں گے‘‘ہے۔ تیواری دعویٰ کر رہے ہیں کہ این ڈی اے کی کشتی ڈوبنا طے ہے کیونکہ این ڈی اے میں بھاری طوفان مچا ہوا ہے۔


Share: